قِصص الانبیاء (البدایہ والنہایہ)

800.00

حافظ ابن کثیر الدمشقی | دارالسلام

زیر تبصرہ کتاب ’’ قصص الانبیاء ‘‘  میں انبیاء کرام کےحالات کے لیے قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ کو سامنے رکھا ہے اور۔ہر پیغمبر کےاحوال واقعات سے عبرت وموعظت کے جو پہلو نکلتے ہیں انہیں بطور خاص جگہ دی گئی ہے

Out of stock

Out of stock

ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء  ہیں ۔جن کا مقام عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا. لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کےلیے انہیں مختلف علاقوں اورقوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔ اور انہوں نے بھی تبلیغ دین اوراشاعتِ توحید کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے شب رروز انتھک محنت و کوشش کی اور عظیم قربانیاں پیش کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا۔

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے. بہت سی احادیث میں بھی انبیاء کےقصص وواقعات بیان کیے گئے ہیں۔ انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قصص الانبیاء ‘‘  میں انبیاء کرام کےحالات کے لیے قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ کو سامنے رکھا ہے اور۔ہر پیغمبر کےاحوال واقعات سے عبرت وموعظت کے جو پہلو نکلتے ہیں انہیں بطور خاص جگہ دی گئی ہے

Dimensions 17 × 24 × 8 cm
Author

Hafiz Ibn Katheer

Translator

Maulana Attaullah Sajid

Binding

Hardback

Pages

642

Language

Urdu

Publisher

Darussalam

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.