قُرآن کی عظمتیں اور اسکے مُعجزے

660.00

فضیلتہ الشیخ محمود بن احمد الدوسری /دارالسلام

یہ کتاب قران کی عظمت و جلالات اور اس کے علوم ومعارف کا جامع تعارف ہے۔ اسے خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دیجیے۔

5 in stock

Categories: ,

ہمارے مقدس پروردگار کو انسانوں کی باہمی محبت بڑی محبوب ہے۔ وہ تفرقے اور آپس کے لڑائی جھگڑے کبھی گورا را نہیں فرماتا۔ اللہ نے بے حد کرم فرمایا کہ سب انسانوں کی رہبری کے لیے اپنے آخری رسول حضرت محمد ﷺ کو معبوث فرمایا اور اُن کی معرفت قران کریم جیسی متاع بے بہا عطا کی۔ قران کریم نے سب انسانوں کو باہمی یگانگت کے رشتے میں جوڑنے کا گر بتا دیا کہ سب انسانوں کا ایک ہی پروردگار ہے۔ اس لئیےسب کو اسی کی بندگی کرنی چاہیے، اس کی وحدت و یکتائی میں کسی کو شریک نہیں ٹھہرانا چاہیے اور اچھے کام کرنے چاہیے۔

قران کی عظمتیں اور اس کے معجزے کے زیر عنوان یہ کتاب در حقیقت اسی نصب العین کی تشریح ہے۔ آج دنیا بھر میں جگہ جگہ تفرقے اور تہلکے برپا ہیں۔ دنیا امن اور عزت و راحت کی زندگی کے لیے ترس رہی ہے۔ اُسے یہ نعمت صرف قرآنی تعلیمات کی چھاؤں ہی میں نصیب ہو سکتی ہے۔ یہ کتاب قران کی عظمت و جلالات اور اس کے علوم ومعارف کا جامع تعارف ہے۔ اسے خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دیجیے۔

Weight 560 g
Dimensions 14 × 4 × 21 cm
Author

فضیلتہ الشیخ محمود بن احمد الدوسری

Translator

پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصر

Binding

Hardback

Pages

431

Language

اردو

Publisher

دار السلام

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.