سُنہری کرنیں

990.00

عبد المالک مجاھد | دار السلام

       عورت کی شخصیت، چاہے وہ ایک ماں، نانی، دادی، بہن، بیٹی، خالہ اور پھوپھی کے روپ میں ہو ایسے تمام پہلو جن میں اس کی ذہانت ،شجاعت، تقوی، پرہیز گاری اور بہادری ظاہرہوتی ہو اس کتاب کی زینت ہیں۔

Out of stock

Out of stock

اسلام نےخواتین کو جو مقام عطا کیا اورانہیں جواہمیت دی ہے اس کی مثال دنیا کا کوئی دوسرا مذہب دینےسےقاصرہے۔ بھلا اور کس مذہب میں آپ کو ملے گا کہ ماں کےقدموں کےنیچےجنت ہےاور کس مذہب کےرہنما آپ کو بتائیں گے کہ ہماری خدمت اور حسن سلوک کی سب سے زیادہ حقدار ہماری مائیں ہیں۔ اور حقیقت یہی ہے کہ شروع ہی سے ہماری نوزائیدہ نسلیں اپنی بالیدگی ،تربیت او ر نشوونما کےلیے اپنی ماؤں کی محتاج رہی ہیں.

بچوں کی تربیت اور اوران کی مناسب انداز میں اٹھان اتنا بڑا کام ہے اور اس کےلیے اتنی توجہ ،صبر،محبت اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو مرد کے بس سے باہر کی بات ہے۔ الغرض اسی طرح عورت اپنے ہر رشتے کے اعتبار سے بھی مقدس ومحترم ہوتی ہے چاہے وہ ایک ماں، نانی، دادی، بہن، بیٹی، خالہ اور پھوپھی کے روپ میں ہو یا ساس، بہو کے روپ میں۔ عورت کی شخصیت کےایسے تمام پہلو جن میں اس کی ذہانت ،شجاعت، تقوی، پرہیز گاری اور بہادری ظاہرہوتی ہو اس کتاب کی زینت ہیں۔

Weight 930 g
Dimensions 17 × 4 × 24 cm
Author

Abdul Malik Mujahid

Binding

Hardback

Pages

349

Language

Urdu

Publisher

Darussalam

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.