دُعا اور دم کے ذریعے مسنون علاج

240.00

ڈاکٹر سعید بن وھف القحطانی | دارالسلام

اخلاقی، نفسیاتی، قلبیروحانی اور جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

119 in stock

Categories: ,

اپنے ماحول پر نگاہ ڈالئے، ہر طرف دیکھیے۔ آپ پر یہی حقیقت منکشف ہوگی کہ ہمارے ہاں محنت اور عمل کوشی کی حالت بہت مضمحل بلکہ معدوم ہے۔ راحت طلبی اور عیش پرستی کے محل آباد ہیں، جبکہ جہاد زندگانی اور محنت و جُستجو کی صفیں خالی ہیں۔ ہمارے بے شمار سادہ لوح بھائی خاص طور پر ہماری معظم مستورات جاہل پیروں، لالچی فقیروں اور جعلی عالموں کی فریب کاریوں کا شکار ہیں۔

جہالت کے اس طوفان و طغیان میں یہ کتاب ہم سب کے لئے رہبری اور کامیابی کا مینارہ نور ہے۔ اس میں وہ تمام دعائیں درج ہیں جو اللہ ربالعزت اور محسنِ انسانیت  حضرت محمد ﷺ نے بتائی اور سکھائی ہیں۔ اس میں کامیابی اور سرفرازی کے تمام طریقے درج ہیں۔ جادو، سفلی اور آسیب کا توڈ ہے۔ ہر بیماری کا علاج ہے، ہر درد کی دوا ہے، ہر زخم کا مرہم ہے۔ اور ہر روگ کے خاتمے کا مسنون دم ہے

یہ کتاب پڈھیے اور دل کی گہرائیوں سے رب ذوالجلال کے حضور اپنی تمام حاجات کی تکمیل اور مشکلات کے ازالے کی دعا کیجئیے۔ ان شاء اللہ آپکی ساری پریشانیاں ختم اور تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ یاد رکھئے ایمان کی مظبوطی، نیکی کی زندگی، دعاووں کے استمرار اور رب کریم کی نصرت کے بغیر کوئی شخص منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتا۔

Dimensions 14 × 20 × 3 cm
Author

Dr Sa'eed bin Ali Al-Qahtani

Binding

Softcover

Pages

120

Language

Urdu

Publisher

Darussalam

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.